پشاور (اے بی این نیوز) صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اختر ولی خان کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ ویڈیوز پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اختر ولی خان نے گزشتہ روز ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
آج کے پی حکومت کے ترجمان شفیق جان اور صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی پر گزشتہ روز اختر ولی خان کی جانب سے الزامات لگائے گئے، انہوں نے وزیراعلیٰ کی ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی پر شروع دن سے الزامات لگائے جاتے رہے، یہ لوگ انہیں وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے عدالت تک گئے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز 9 مئی کی نہیں ہیں، وہ اس دن پشاور میں تھے اور لاہور نہیں گئے، مذکورہ ویڈیوز زمان پارک کی ہیں جب پی ٹی آئی پر حملہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اور مزید لائیں گے، سہیل آفریدی اپنے ساتھ گھومنے والے بیرسٹروں سے پوچھیں کہ اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتفاقاً وزیر اعلیٰ فوجی تنصیبات پر حملہ دہشت گردی نہیں تو دہشت گردی کیا ہے؟ آپ کے لیڈر کو 9 مئی کو ریاست اور پاکستانی فوج سے غیر مشروط معافی مانگنی ہوگی۔
مزید پڑھیں:بی آئی ایس پی کی نومبر 2025 کے لیے تازہ ترین قسط















