اہم خبریں

ملک میں چینی کی قیمت پر ہوشربا اضافہ

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ادارہ شماریات کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی فی کلو قیمت زیادہ سے زیادہ 210 روپے تک پہنچ گئی جب کہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بھی 200 روپے تک ہے جب کہ حیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی فی کلو قیمت اوسطاً 10 روپے تھی۔ 188.81، جبکہ ایک سال پہلے یہی قیمت روپے تھی۔ 132.47 فی کلوگرام۔
مزید پڑھیں‌:بھارت کا جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب! اعجاز ملاح نے سب کچھ بتا دیا!

متعلقہ خبریں