اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑا انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت علاج کرتے ہوئے ان کے دل میں دو اسٹنٹس ڈالے ہیں
ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اس وقت زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں
شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں اور انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ان کی اچانک علالت کی خبر پر سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں
مزید پڑھیں :یورینیم افزودگی روکیں گے نہ ہی میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ کیا جا ئے گا،ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب















