اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے ایک جاسوس کو گرفتار کر کے بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنا دیا ہےگیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستانی اداروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جسے بھارتی ایجنسی نے دباؤ اور لالچ کے ذریعے پاکستان کے اندر جاسوسی اور جھوٹی مہمات میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی
گرفتار شخص کی شناخت اعجاز ملاح کے نام سے ہوئی ہے جو ٹھٹھہ کی تحصیل شاہ بندر کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہے وہ ستمبر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں گرفتار ہوا جس کے بعد اسے خفیہ مقام پر رکھا گیا اور دھمکیاں دے کر مخصوص مقاصد کے لیے پاکستان واپس بھیج دیا گیا
اعجاز ملاح کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستان کی مسلح افواج اور رینجرز کی وردیاں زونگ سم کارڈز پاکستانی کرنسی سیگریٹ لائٹرز اور ماچس جیسی اشیا اکٹھی کرے تاکہ ان کا استعمال پاکستان کے خلاف جھوٹے شواہد اور منفی پروپیگنڈا کے طور پر کیا جا سکے
پاکستانی خفیہ اداروں نے جب اس کی مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگایا تو اسے خفیہ نگرانی میں رکھا گیا اور جیسے ہی وہ سمندر کے راستے دوبارہ بھارت جانے کی کوشش کر رہا تھا اسے گرفتار کر کے تمام مواد برآمد کر لیا گیا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کا ایک اور ثبوت ہے جن کے ذریعے وہ پاکستان کے خلاف جھوٹی کہانیاں گھڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے
اس سے پہلے بھی جون 2025 میں کراچی پولیس نے چار ایسے ماہی گیر گرفتار کیے تھے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی میں ملوث تھے ان واقعات نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستانی ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں
مزید پڑھیں :اسلام آباد بار کونسل انتخابات ، انڈیپینڈنٹ گروپ نے میدان مار لیا















