اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے حمایت یافتہ اس گروپ نے زیادہ تر نشستیں اپنے نام کر لیں جبکہ حامد خان گروپ صرف ایک نشست حاصل کر سکا
کل پانچ نشستوں پر مقابلہ ہوا جن میں سے چار پر انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے وکلا برادری میں اس کامیابی کو ایک بڑی سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
عبدالرحمان حر باجوہ نے 1369 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے راجا علیم عباسی نے 1351 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی چوہدری حفیظ اللہ یعقوب نے 1295 ووٹ اور محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ حاصل کر کے ممبر بار کونسل منتخب ہوئے۔حامد خان گروپ کے آصف عرفان واحد امیدوار رہے جنہوں نے 1126 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی
مزید پڑھیں :سارے جھنجھٹ ختم ،اب گھر بیٹھے آن لائن نکاح کا اندراج کرائیں،جا نئے کن شہروں میں یہ سہولت مہیا ہے















