اہم خبریں

سارے جھنجھٹ ختم ،اب گھر بیٹھے آن لائن نکاح کا اندراج کرائیں،جا نئے کن شہروں میں یہ سہولت مہیا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نادرا نے عوام کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھ ےاپنے نکاح کا اندراج آن لائن کروا سکیں گے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق یہ سہولت ابتدائی طور پر مخصوص یونین کونسلز میں فراہم کی گئی ہے تاکہ نکاح کے اندراج کا عمل زیادہ آسان، شفاف اور تیز رفتار بنایا جا سکے۔

نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ ے ذریعے اپنے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکتے ہیں۔ اندراج مکمل ہونے کے بعد شہری اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع میں متعارف کرائی گئی ہے جن میں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔ نادرا کے مطابق چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی و آسان بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے اور تمام خدمات جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی دہلیز پر پہنچ سکیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نکاح کے اندراج کی یہ سہولت جلد ہی مرحلہ وار پورے ملک میں دستیاب ہوگی تاکہ ہر شہری کو یہ جدید ڈیجیٹل سہولت حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا شاندار آغاز، جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ

متعلقہ خبریں