اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی ۔ پاکستان خطے میں فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکیہ جائینگے ۔ ترکیہ میں قیام کے دوران اسحاق ڈار غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی کا خوف،حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گریزاں















