اہم خبریں

وزیر اعلیٰ کے پی کا اہم قدم، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کر لیا،وجہ جا نئے

پشاور ( اے بی این نیوز    ) خیبر پختونخوا میں قیام امن کا مشن۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ ۔ وزیراعلیٰ کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کوٹیلیفون ۔ سہیل آفریدی کا مولانا فضل الرحمان ۔ ایمل ولی خان ۔ امیر مقام ۔ آفتاب شیر پاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے رابطہ۔ صوبے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے مگرامن سب کامشترکہ ہدف ہے۔ تمام فریقین کو ساتھ لیکر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کی ان ہاؤس کمیٹی کے تحت جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر اسمبلی کی جانب سے تمام قائدیین کو باضابطہ مدعو کیا جائے گا۔ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی دورائے نہیں۔ امن واستحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے

مزید پڑھیں :گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں