اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کا بازار گرم ہے۔ صدرزرداری کا گلگت بلتستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب۔ کہاگلگت بلتستان کے عوام ملکی ترقی کیلئے شانہ بشانہ ہیں۔ سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اگر یہاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے گلگت بلتستان کی اپنی ایئرلائن بن جائے تو کیا حرج ہے؟ صدرزرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا 72 ہزار مربع میل کا گلگت بلتستان کا علاقہ ڈوگروں سے بغیر کسی بیرونی مدد کے آزاد کروایا۔ کلمے کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ۔ ازلی دشمن بھارت کی سازشیں خاک میں مل دیں گے۔
مزید پڑھیں :بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا ،عطاتارڑ















