اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا ۔ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کر رکھی ہے۔ ۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ کی وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ کہا تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ ہم نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو اس نے تمام باتوں کا اعتراف کیاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی۔ نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی۔ جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کردی۔ دوسری جانب اعجاز ملاح نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا۔ بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔
مزید پڑھیں :عمر اکمل کے سابق ہیڈ کوچ وقا یونس پر سنگین الزامات















