لاہور( اے بی این نیوز ) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو ختم کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت مستقبل میں بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ہونے کے بعد بھی پنشن کی سہولت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔ نئی بھرتیاں اب بنیادی پے اسکیل کے بجائے یک مشت تنخواہ (فکس سیلری) پر کی جائیں گی، جس سے پنشن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 2018 کے قانون کے تحت پہلے سے کیے گئے اقدامات یا مستقل ہونے والے ملازمین کی حیثیت برقرار رہے گی، ان پر یہ نیا فیصلہ اثر انداز نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ نادرا نے مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی آسامیاں صوبے بھر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی تنہائی کا شکار،قیادت ان سے کیوں نہیں ملتی،محمود مولوی نے بڑا سوال اٹھا دیا
 
													 
								 
								 
				 
													














