کوٹ لکھپت  (    اے بی این نیوز       )   محمود مولوی    نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے کوئی بھی پارٹی رہنما ملاقات کیلئے نہیں جاتا۔     شاہ محمود قریشی قدآور سیاستدان ہیں اور پی ٹی آئی میں اہم کردار ہے۔
فواد چودھری کے ساتھ شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے گئے تھے۔     جو لوگ تصادم کی سیاست چاہتے ہیں وہ بانی  کو بھی متاثر کررہے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ بیٹھ کر بات چیت ہو اور مسائل کا حل نکالا جائے۔     ایسے بہت سے لوگ ہیں جو تصادم کی سیاست نہیں چاہتے۔
شاہ محمود قریشی کا بھی شکوہ ہے کہ کو ئی ان سے ملاقات کرنے نہیں آتا۔     مختلف رائے یا کسی اور وجہ سے پارٹی چھوڑی لیکن تعلقات تو موجود ہیں۔
اعجاز چودھری سمیت اور بھی کئی لوگوں اور ورکرز سے ملاقات ہوئی ہے۔     ہمار ا موقف ہے کہ ورکرز جیلوں میں ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔     
پی ٹی آئی قیادت کو مشورے کیلئے شاہ محمود قریشی کے پاس بھی جانا چاہیے۔    شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری ہے ان کی سرجری ہونی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بھی بہت تکلیف برداشت کی، 3سال سے جیل میں ہیں ۔     شاہ محمود قریشی بیماری کا شکار ہیں ،کیا انکی عیادت نہیں بنتی۔  
مزید پڑھیں :بڑا بریک تھرو ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مابین برف پگھلنا شروع ہو گئی
 
													 
								 
								 
				 
													














