اہم خبریں

بڑا بریک تھرو ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مابین برف پگھلنا شروع ہو گئی

پشاور (    اے بی این نیوز       ) گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے مابین برف پگھلنا شروع ہو گئی۔
سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت۔
گورنر خیبر پختونخوانے سپیکراسمبلی کی دعوت خوشدلی سے قبول کرلی۔
خیبرپختونخواکے امن عامہ کیلئے جب بھی سپیکر بلائیں گے جاؤں گا۔ گورنر نے کہا کہ
صوبے کے امن کے لئے گورنر ہاؤس حکومت کے ساتھ مل کر کام کرونگا۔
صوبے کے امن و خوشحالی کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے۔
آج سہیل آفریدی کی گورنر ہاؤس میں فیصل کریم کنڈی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات بھی ہوئی۔
یہ ملاقات دونوں بڑوں کے مابین وزرا کی حلف برداری کے دوران ہوئی۔

مزید پڑھیں :بلدیاتی الیکشن سے ن لیگ کی مقبولیت وا ضح ہو جا ئیگی، شوکت بسرا

متعلقہ خبریں