اہم خبریں

بلدیاتی الیکشن سے ن لیگ کی مقبولیت وا ضح ہو جا ئیگی، شوکت بسرا

اسلام آباد (    اے بی این نیوز       ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ اگر حکومت شفاف بلدیاتی الیکشن کرائے تو یہ بات سب کے سامنے آ جائے گی کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کس سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی انتخابات کرانے کا مقصد حکومت کی کارکردگی کو عوام سے چھپانا ہے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات عوام کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کے نمائندے کا انتخاب خود کریں۔ ان کے مطابق فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے کیونکہ کارکردگی ہی اصل معیار ہے جس پر عوام اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر عوامی خدمت کرنے والا شخص ہی دوبارہ منتخب ہوتا ہے، جبکہ سیاست کے بجائے خدمت کو ترجیح دینے والا امیدوار عوام کے دل جیت لیتا ہے۔ شوکت بسرا نے یاد دلایا کہ 1979 کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہمیشہ عملی کام کرنے والوں کو ہی منتخب کرتے ہیں۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ڈیبیٹ@8‘‘ میں گفتگو رہے تھے انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کے لیے سب سے مؤثر فورم ہے، کیونکہ مقامی نمائندے براہِ راست عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور ان کے مسائل بہتر انداز میں سمجھ کر حل کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق عوام کو موقع دیا جائے تو وہ خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر بہترین فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :آر ایس ایف نے ہزاروں لوگوں کو موت نیند سلادیا، انسانی علمیہ نے جنم لے لیا

متعلقہ خبریں