لاہور(نیوز ڈیسک) 12 سالہ بچی سے 3 سال تک زیادتی کرنے والا قریبی رشتہ دار نکلا،پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ رضا تنویر کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم سلمون پال تین سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم بچی کوسکول سے واپسی اپنے گھر لے جا کر ورغلاتا اور زیادتی کرتا تھا۔سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم سلمون پال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ رضا تنویر نے بتایا کہ بچوں و خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔