اہم خبریں

ڈیجیٹل حصار تیار،لاؤڈ سپیکر کاستعمال بند،ہزاروں آئمہ کرام کیلئے وظائف!غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان

لاہور(  اے بی این نیوز      )فتنہ فساد پھیلانے والے خبردار،پنجاب کیلئے امن کا ڈیجیٹل حصار تیار کر لیا گیا۔ پنجاب میں ہر قسم کی نفرت ، شر اور اشتعال انگیزی کا مائیک ہمیشہ کیلئے بند ۔ پنجاب میں کسی کاروبار،جماعت یا فرد واحد کو کسی کام کیلئے بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ۔
لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ،غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی معاونت کرنیوالے عناصر پنجاب حکومت کے سخت شکنجے میں آئیں گے۔پنجاب حکومت کا خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں ،ایڈونس ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ۔
صوبہ بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے لئے لاوڈ سپیکر پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔ مریم نواز کی 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کے وظائف کے لئے جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت۔
حکومتِ پنجاب، آئمہ کرام کے احترام اور سہولت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت کا صوبے بھر کی مساجد کی تزین و آرائش و بحالی کا فیصلہ۔ پنجاب کی مساجد میں تمام مسنگ فسیلٹیز مہیا کی جاہیں گی۔ پنجاب میں مساجد کی اطراف والے راستوں کو کلئیر کیا جائے،نکاسی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل 7واں غیر معمولی اجلاس،امن و قانون کی نئی سمت طے کر لی گئی۔ غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ۔
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ہوگا،پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا۔
پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا۔ پنجاب میں لاوڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ۔
پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی۔ پنجاب میں مذہب کا نام لے کر نفرت پھیلانے والوں کے لیے قانون کی رسی تنگ کر دی گئی۔
پنجاب میں 65 ہزار آئمہ کرام کے وظائف کے لئے صوبے بھر کی مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع۔ آئمہ کرام کی وظائف کا اندراج شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبۂ تعاون پر اظہارِ اطمینان۔
پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ پنجاب حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان۔ سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے اسپیشل یونٹس فعال کر دئیے گئے۔ پنجاب امن کا گہوارہ ہے، اسے انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں  :پٹرولیم مصنوعات مہنگی؟ ایل پی جی قیمتوں میں کمی،جا نئے گھریلو سلنڈر کتنا سستا ہوا

متعلقہ خبریں