اسلام آباد    ( اے بی این نیوز       ) آج پی پی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہو۔     جس میں بلاول بھٹو   نے کہا ہے  کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیرکیلئےآواز اٹھاتی ہے۔    عالمی سطح پرپیپلزپارٹی نےکشمیر کی آزادی کی لڑائی لڑی۔     پیپلزپارٹی نےسخت  حالات کامقابلہ کیا اورجدوجہد جاری رکھی۔       آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کیاگیا۔
پیپلزپارٹی اب آزادکشمیرمیں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔    ہماری جماعت کشمیریوں کی ہرفورم پربھرپورنمائندگی کرتی ہے۔      ہماری کوشش ہے کشمیریوں کےمطالبات پرعمل درآمد کرایاجائے۔     کشمیریوں سےوعدہ کرتاہوں کہ آپ کی نمائندگی کروں گامایوس نہیں کروں گا۔
پیپلز پارٹی ہی کشمیری عوام کی اصل نمائندہ جماعت ہے  سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عوام کا اعتماد قائم رکھیں گے،پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل ہو گئی۔   پارلیمانی ساتھیوں نے پارٹی کو مضبوط اور متحد بنایا۔    پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے۔
اسمبلی کی باقی مدت عوامی خدمت کا امتحان ہے۔اگلے9 مہینوں میں کشمیری عوام کے خواب پورے کریں گے۔    عوام کے مطالبات اور خواہشات پیپلز پارٹی کیلئے امانت ہیں ۔   کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔     آزاد مقبوضہ اور دنیا بھر میں کشمیریوں کی نمائندگی جاری رکھوں گا ۔
کشمیر کے مسائل کا حل سیاسی ہے یہی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔   پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔   
مزید پڑھیں :رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹل کیخلاف کارروائی کا حکم
 
													 
								 
								 
				 
													














