اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جا نئے فی لٹر کتنا اضافہ؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جو یکم نومبر سے نافذ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے جو آج وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد آج رات یا کل صبح نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ منظوری کے بعد یکم نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔اوگرا کے ترجمان کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں اور فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، درآمدی اخراجات اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ ساتھ ہی روپے کی قدر میں کمی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت میں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا ،وزیر دفاع خواجہ آصف

متعلقہ خبریں