اہم خبریں

خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور ( اے بی این نیوز       ) خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھایا جن میں:مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزراء کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کئی دنوں کی تاخیر کے بعد اپنی 13 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے، جس میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔یہ کابینہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی، جنہوں نے سہیل آفریدی کو پیغام دیا تھا کہ وہ “مختصر مگر مؤثر” ٹیم تشکیل دیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی کابینہ میں پرانے چہرے بھی شامل ہیں، جبکہ دو ایسے وزراء کو دوبارہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں جنہیں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے آخری دنوں میں فارغ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :انوار الحق کا مستعفی ہو نے سے انکار ، نیا ڈیڈلاک ، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے سامنے اہم شرط رکھ دی ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں