اہم خبریں

اسلام آباد،شہری بجلی کے پول پر چڑھ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )اقرا یونیورسٹی کے قریب ایک شہری 11 ہزار کے وی کے بجلی کے پول پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص اچانک ٹاور پر چڑھ گیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد پول میں موجود ہائی وولٹیج بجلی کی زد میں آ کر اس کا زیادہ تر جسم جھلس گیا

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو بجلی کے پول سے نیچے اتار لیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جب کہ چڑھنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں  : عمران خان کے فیصلے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں