اہم خبریں

عمران خان کے فیصلے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہنے اے بی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ رات علی ظفر کو میں نےواٹس ایپ پیغام بھیجا تھا۔
علی ظفر کو آگاہ کیا کہ لسٹ تیار ہے اور نام بھیجے جا رہے ہیں۔ سینیٹرعلی ظفر کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ تاخیر کے باعث میں نے لسٹ خود جاری کر دی۔ لسٹ کے اجرا پر پارٹی اراکین میں اختلاف سامنے آگیا۔
عدالت سے وضاحت حاصل کی جائے گی۔ معاملے میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں، سب معمول کے مطابق حل ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بعض افراد سہیل آفریدی کی نامزدگی سے ناخوش ہیں۔

مزید پڑھیں  : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف مقدمہ درج،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں