اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شبرزیدی پربطور چیئرمین ایف بی آر اختیارات کےناجائزاستعمال کاالزام۔
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اےمیں مقدمہ درج۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےشبرزیدی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمےکےمتن کے مطابق
شبرزیدی نےبطور چیئرمین ایف بی آر16ارب روپےغیرمجازطورپرجاری کیے۔
16ارب روپے بینکوں اورمختلف کمپنیوں کوجاری کیےگئے۔
جن کمپنیوں کورقم جاری کی گئی وہ شبر زیدی کی کلائنٹس تھیں۔
شبرزیدی 10مئی2019سے6جنوری2020تک چیئرمین ایف بی آرتعینات رہے۔
شبرزیدی نےبطورچیئرمین ایف بی آر دیگرافسران کیساتھ سرکاری عہدےکاغلط استعمال کیا۔
شبرزیدی کی جانب سے غیرمجازطریقےسےکمپنیوں کوریفنڈزجاری کیےگئے۔
شبرزیدی کیخلاف تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نندلال کریں گے۔
مزید پڑھیں : ایوان صدر میں اہم بیٹھک ختم،اہم فیصلے،پاور شیئرنگ فارمولہ پر گفتگو، جا نئے کیا نتیجہ نکلا















