اہم خبریں

لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر،اصل کہانی سامنے آگئی،ناقابل یقین بیان بارے جا نئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) نیشنل کاؤنٹر ایکسٹریم ازم اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد کا معمہ آخرکار حل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں عثمان احمد نے تحریری طور پر اعتراف کیا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود انکوائری کے خوف سے روپوش ہو گئے تھے۔عثمان احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے کچھ ساتھیوں کے خلاف پہلے ہی انکوائری جاری تھی، اور ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے باعث وہ کچھ دنوں کے لیے چھپ گئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں، اور کرپشن سے متعلق شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر این سی ای آئی اے انتظامیہ نے عثمان احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں  : 17 سالہ نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا،جا نئے کون

متعلقہ خبریں