اہم خبریں

خیبر پختونخوا ، اور بلوچستان میں پاک فوج کے آپریشنز ، 22 بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج ہلاک

پشاور (اے بی این نیوز     ) خیبر پختونخوا ، اور بلوچستان میں پاک فوج کے آپریشنز ، 22 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ۔ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔ 4 خوارج مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل ۔
امجد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی ۔ بلوچستان میں چلتن کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے ۔ کیچ کے علاقے بولیدہ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ۔ 4 دہشت گرد ہلاک ۔ صدر اور وزیراعظم کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی۔
صدر زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

مزید پڑھیں  :طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

متعلقہ خبریں