اہم خبریں

نیا قائد ایوان کون، سیاسی حالات نئے موڑ پر پہنچ گئے ،31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امکانات ایک نئے موڑ پر پہنچ گئے ہیں، اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا بڑا اجلاس 31 اکتوبر کو شام 4 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب پر مشاورت تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ اب اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں نئے قائدِ ایوان کے نام کا فیصلہ متوقع ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد اپنا حتمی امیدوار سامنے لے آئے گی۔

مزید پڑھیں :افغانستان کیساتھ مذاکرات،صوبائی حکومت کوبھی آن بورڈلیں،جنیداکبر

متعلقہ خبریں