اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کےپرچم لہرا رہے ہیں۔ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں، وزیراعظم ترک صدر کی غیر معمولی قیادت کے باعث ترکیہ جدت، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا۔
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قریبی مذہبی، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔ پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ محبت اور خلوص کا رشتہ ہے۔ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
جنگ ہو، تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب، ترکیہ مدد میں پیش پیش رہا۔
پاکستان اور ترکیہ معیشت اور دفاع کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔ جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کیساتھ کھڑی رہی۔ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں۔
دونوں ممالک معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیاد ت میں 4دن میں دشمن کو سبق سکھایا۔ 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران اظہار یکجہتی کیلئے ترک صدر پاکستان آئے۔ ترکیہ کے سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دی۔
عرفان نذیر اوغلو پاکستان اور ترکیہ دونوں کے سفیر ہیں۔ پاکستان قبرص کے حوالے سے ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :افغانستان سے تعلقات کیوں خراب ہو ئے،خواجہ آصف نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا















