اہم خبریں

افغانستان سے تعلقات کیوں خراب ہو ئے،خواجہ آصف نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 4دن تک جاری مذاکرات کے دوران افغان شراکت داروں کیساتھ بات چیت مثبت رہی۔ مذاکرات میں معاہدے اور ایگریمنٹ پر پیش رفت، سائننگ طے پا گئی۔
کابل کی جانب سے پابندی یا سخت رویے سے گریز، ہر فون کال کے بعد مسائل حل۔ طویل مذاکرات نے مستقبل میں بحران سے بچاؤ کے لیے بنیاد مضبوط کی۔ مذکورہ اقدامات ملک کے مفاد میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششیں ظاہر کرتے ہیں۔
کابل مسلسل پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے، بلیک میل کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ افغان رہنماؤں کا موقف ہے کہ معاہدے کبھی دیرپا نہیں ہو سکتے۔ پاکستان نے افغان مفادات میں سہولت فراہم کی،زمین، کاروبار اور وسائل استعمال ہوئے۔
افغان رہنماؤں نے قرض حسنہ کی درخواست بھی کی، جس پر تنازع پیدا ہوا۔ افغان مطالبات کو ہمیشہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ افغان حکومت نے 10 ارب روپے قرض حسنہ کی دوبارہ درخواست رکھی۔
استنبول ملاقات میں افغان رہنماؤں نے مزید مطالبات بھی سامنے رکھے۔
پاکستان نے پہلے ہی افغان مسائل حل کرنے کی کوششیں کیں۔ مگر افغان حکام سرگرم حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغان فوج اور عسکری عناصر پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
پاکستان کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کی زمین اور عوام پر حملے نہ ہوں۔
دہشت گردوں کو پناہ اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی کارروائی نہ ہو اور امن قائم رہے۔ پاکستان نے زور دیا کہ افغان سرزمین پر مداخلت یا قبضہ قابل قبول نہیں۔
افغانستان میں گندارا اور بامیان کی تہذیبیں، بدھسٹ ثقافت، اسلامک ورثہ پاکستان سے جڑا ہے۔ کابل اور نئی دہلی کے تعلقات سے پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر تعلقات کی حکمت عملی ضروری ہے۔
انڈیا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان سرحد پر ملوث ہو۔ پاکستان کے پاس اس حوالے سے انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں۔ انڈین وزیر خارجہ نے کہاکہ انڈیا اپنی حکمت عملی کے تحت خطے میں مداخلت چاہتا ہے۔
سرحدی تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ افغانستان کی بڑی جنگیں،سوویت یونین اور نیٹو کے خلاف،پاکستان کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔
افغانستان کی کامیابیاں پاکستان کے تعاون کے بغیر ناممکن تھیں۔

مزید پڑھیں :کرم ،آپریشن،7خوارج جہنم واصل،کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

متعلقہ خبریں