اہم خبریں

ڈیرہ مراد جمالی ، پولیس وین ٹارگٹ 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (  اے بی این نیوز   )ڈیرہ مراد جمالی کے مصروف مین بازار میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پولیس کی گشت پر مامور گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ اچانک ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا،

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر علاقے کا امن خراب کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایئر بلیو یا رکشہ،سیٹوں سے زائد سواریاں،پائلٹ نے شور مچا دیا،جہازواپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا،پرواز لے جانے سے انکار

متعلقہ خبریں