اہم خبریں

ایئر بلیو یا رکشہ،سیٹوں سے زائد سواریاں،پائلٹ نے شور مچا دیا،جہازواپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا،پرواز لے جانے سے انکار

کراچی (  اے بی این نیوز   )ائیرپورٹ پر نجی ایئرلائن ایئر بلیونے سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کردئیے ۔ نجی ائرلائن کی انتظامیہ نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ میں سیٹوں سے زیادہ دو اضافی مسافر سوار کرنے پر پائلٹ کا اعتراض ۔

ایئر بس طیارے کو کپتان اڑان کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا تو کپتان کو دو اضافی مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا۔ زرائع کے مطابق نجی ائرلائن کی پرواز کے کپتان نے طیارے کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا

کپتان نے نجی ایئرلائن کے دو اپنے اضافی مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے کو روانگی کا اعلان کیا۔ پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا اس واقعے کے باعث پرواز تاحال روانہ نہیں ہوسکی۔

اس واقعے پر طیارے میں سوار 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا ۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق
دونوں اضافی مسافر نجی ائرلائن کے اپنے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
مزید پڑھیں :اڈیالہ میں بیٹھاشخص ہلاکتوں کی غلط اطلاعات دےرہاتھا، مریم نواز

متعلقہ خبریں