لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاؤگھیراؤ اورانتشار پھیلانےوالی جماعت کوروکناریاست کافرض ہے۔ کروڑوں روپےاوراتنی بڑی تعدادمیں ہتھیار آپ کےپاس کہاں سےآئے؟
کالعدم جماعت کےدفترسےکروڑوں روپے اوربڑی تعدادمیں اسلحہ پکڑاگیا۔ اس موقع پرتحریک انصاف کی مثال دیناچاہتی ہوں۔ تحریک انصاف والےجب تک سیاسی جنگ لڑتےرہے کسی نےکچھ نہیں کہا۔
تحریک انصاف نےبھی ریاست کیخلاف گولیاں چلائیں،املاک کوجلایا۔ ریاست مخالف کام کرنےپرپی ٹی آئی سیاسی جماعت کی کیٹگری سےباہرنکل گئی۔ پی ٹی آئی جب تک سیاسی رہی کسی نےکچھ نہیں کہا۔
پی ٹی آئی نے9مئی کوہتھیار اٹھائے تب سےزوال شروع ہوا۔ جوجماعت ہتھیاراٹھالےوہ پرتشدد جماعت بن جاتی ہے۔ اڈیالہ میں بیٹھاشخص ہلاکتوں کی غلط اطلاعات دےرہاتھا۔
ہلاکتوں کےحوالےسےفیک نیوزچلائی گئیں۔
اگر600افرادمارےگئے ہوتےتوشواہدکےڈھیرلگ جاتے۔ ان کے دفاتر سےنکلنےوالااسلحہ دیکھ کرحیران رہ گئی۔ اگرلاشیں ہیں توثبوت لائیں۔ دین کےنام پراپناایجنڈامسلط کرنےکی کوشش ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے امیدوار فائنل کر لیا، ذرائع















