اسلام آباد (اے بی این نیوز) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی 3 نومبر سے شروع ہو گی، دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔
منسوخ شدہ درخواستوں کے لیے جمع کی گئی پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔ حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔حج کے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
دوسری قسط کے طور پر فی کس چھ لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ ڈبل بیڈ والے فیملی روم کے لیے اضافی دو لاکھ روپے اور ٹرپل بیڈ والے فیملی روم کے لیے اضافی چھ لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ درخواست دہندگان دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کر سکیں گے جس کے بعد کسی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:محمدحفیظ نے قومی ٹیم کے فیصلہ سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا؟















