اہم خبریں

توانائی کے شعبے میں نیا موڑ، امریکی خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی ( اے بی این نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی بار امریکی خام تیل لے جانے والا سب سے بڑا جہاز حب پہنچ گیا ہے۔

ریفائنری حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی خام تیل سے لدا جہاز Synergyco آئل ٹرمینل پر پہنچا ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔

ریفائنری حکام کا کہنا ہے کہ 135,000 ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز اگلے ماہ پاکستان پہنچے گا۔

پیگاسس نامی یہ جہاز 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے امریکی خام تیل لے کر روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں