اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا (تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو عوام کو یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر خریداری کرنا ہوگی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، بمباری کے باعث31 فلسطینی شہید ذرائع کے مطابق، اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں اضافہ محدود ہی رکھا جائے گا، تاہم اگر ڈالر مہنگا ہوا یا عالمی سطح پر تیل کے نرخ مزید بڑھے تو اگلی پندرہ روزہ جائزہ رپورٹ میں قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں۔پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا















