اہم خبریں

آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل سے پی ٹی آئی کا دور رہنے کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سلمان اکرم راجہنے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے”پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیلِ بانی پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی سیاسی چالیں اور اقتدار کی رسہ کشی سب کے سامنے ہے، اور جو بھی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارتا ہے اسے بالآخر ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ہم اس سیاسی کھیل سے دور رہیں گے، عوامی اعتماد اور شفاف سیاسی جدوجہد ہی ہماری پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام اپنے حقِ نمائندگی کے لیے کھڑے ہیں اور پارٹی ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔

مزید پڑھیں  : سہیل آفریدی کا کا بینہ کے حوالے سے اہم اعلان سا منے آگیا

متعلقہ خبریں