اہم خبریں

موجودہ صورتحال کوئی سیاسی تبدیلی نہیں ، اقتدار کا کھیل ہے ،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )   پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت ایک منظم سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے، جہاں عوام ایک طرف اور ریاست دوسری طرف کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج کشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت آپ کے سامنے موجود ہے، لیکن اس سے پہلے بھی یہاں ایک مصنوعی نظام مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 29 منتخب نمائندوں کو پہلے بھی توڑا گیا، ان اراکین کو آزاد قرار دے کر سیاسی دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی اور پارٹی کو کشمیر میں بطور جماعت رجسٹرڈ تک نہیں ہونے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’’اس پورے نظام کے پیچھے چہرے وہی ہیں۔

وہی طاقتور طبقہ جو ہر کھیل کے پیچھے ہوتا ہے۔‘‘ ان کے مطابق کشمیر میں حق اور فریب کی ٹکر جاری ہے، ریاست اور عوام کے درمیان جھوٹ کی ایک خلیج جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے۔سلمان راجہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی تمام سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، اور جماعت نے واضح اعلان کیا ہے کہ ڈھکوسلوں والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم عوام کی عدالت میں کھڑے رہیں گے، ان کی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہیں گے۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کوئی سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ اقتدار کا کھیل ہے جس میں ن لیگ اور دیگر جماعتیں شریک ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام آج بھی عمران خان کو دلوں میں رکھتے ہیں، اور پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اس جدوجہد کا اہم حصہ ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کا اختتام ایک سخت مؤقف کے ساتھ کیا:’’ایک چہرہ ہٹا کر دوسرا بٹھا دینا کبھی بھی سیاسی کامیابی نہیں ہو سکتی۔
مزید پڑھیں  :توشہ خانہ ٹو کیس ، سماعت منسوخ

متعلقہ خبریں