راولپنڈی (اے بی این نیوز ) راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل طے شدہ سماعت منسوخ کر دی گئی۔ یہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونا تھی تاہم اب بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کل جیل میں نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ وکلا اب تازہ شیڈول کا انتظار کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں :جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا















