اہم خبریں

پیپلز پارٹی تذبذب کا شکار،تحریک عدم اعتماد،نیا گورکھ دھندا کھل گیا،غیر یقینی صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )    آزاد کشمیر میں ممکنہ حکومتی تبدیلی، پیپلز پارٹی تذبذب کا شکار ہو گئی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت عدم اعتماد کی حکمت عملی پر مشاورت کے باوجود تذبذب کا شکار، ہے۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے 2رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیلئےدرخواست دی، ن لیگ نے دستخط کر دئیے۔ پیپلز پارٹی کے چودھری ریاض ،فیصل راٹھور کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک ہوئے۔ پیپلز پارٹی نمبر پورے ہونے کے باوجود اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کرا سکی۔
مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی۔ پیپلز پارٹی کی صفوں میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار۔
پیپلز پارٹی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے لئے تا حال کسی ایک نام پر متفق نہ ہو سکی۔ سیاسی منظرنامے میں تیزی، پیپلز پارٹی کے اندر وزارتِ عظمیٰ کیلئے دو ناموں پر مشاورت جاری۔ وزارتِ عظمیٰ کیلئے چودھری یاسین کیساتھ فیصل راٹھور کا نام بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ۔

مزید پڑھیں  :تحریک عدم اعتماد کب پیش ہو گی،تاریخ آگئی،جا نئے

متعلقہ خبریں