اہم خبریں

تحریک عدم اعتماد کب پیش ہو گی،تاریخ آگئی،جا نئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز         ) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ ملاقات کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی فضا میں بڑا موڑ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے جمع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے، اور 30 اکتوبر کی تاریخ اس حوالے سے بار بار سامنے آرہی ہے۔

اسلام آباد کی یہ اعلیٰ سطح ملاقات دراصل کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ ہے، جبکہ حکومتی اتحاد پہلے ہی آزاد کشمیر کے بعض معاملات پر تحفظات رکھتا ہے۔ اسی لیے اگر عدم اعتماد کی تحریک سامنے آتی ہے تو یہ کوئی اچانک پیش قدمی نہیں ہوگی، بلکہ طویل مشاورت کا نتیجہ سمجھی جائے گی۔دوسری جانب، اپوزیشن اس صورتحال کو اپنے حق میں سازگار قرار دے رہی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت کے اندر ہی کافی بے چینی موجود ہے۔

مزید پڑھیں  :عمران خان کا سہیل آفریدی کیلئے جیل سے اہم پیغام آگیا، کابینہ کیسی ہو گی،کون شامل ہو گا،سب بتا دیا،جا نئے

متعلقہ خبریں