مظفر آباد ( اے بی این نیوز ) آزاد کشمیر میں سیاسی بحران بام عروج پر۔جماعت اسلامی نے وزیر اعظم سے اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی ۔ تحریک عدم اعتماد خطرے میں پڑگی۔
پی ٹی آئی نے فلور کراسنگ پر اپنے ارکان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ۔ باغی ارکان اسمبلی میں خوف کی نئی لہر ۔ آزاد کشمیراسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائیں جائیں ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا مطالبہ ۔
ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کے یہ ممبران جن کو53کا ٹولہ کہاجاتا ہے حق حکمرانی استعمال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،نئے انتخابات ہی بیس کیمپ میں استحکام لاسکتے ہیں،
اسمبلی توڑ کرنئے انتخابات کرائے جائیں،فریش مینڈیٹ ہی بیس کیمپ کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں :ملتان سلطانزکا پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا















