اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان پر پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا،جس میں اسمبلی تحلیل کو روکنے کیلئے تمام آئینی وقانونی آپشنز پر مشاورت سمیت تحریک عدم اعتماداوراعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ہفتے کوتفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان پر پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے متوقع اعلان سے متعلق مشاورت ہو گی ،اسمبلی تحلیل کو روکنے کیلئے آئینی اور قانونی آپشنز پر مشاورت ہوگی ،اجلاس میں تحریک عدم اعتماداوراعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطوںسے متعلق قیادت کو آگاہ کیاجائے گا ۔