کراچی(اے بی این نیوز)شہر قائد میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پہلے ہی روز ٹریفک پولیس نے صرف 6 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 662 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 1,535 چالان کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح اوور سپیڈنگ پر 419، ریڈ سگنل توڑنے پر 166، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور ٹِنٹڈ گلاسز والی گاڑیوں پر 7 ای چالان جاری کیے گئے۔
مزید برآں، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3، غلط پارکنگ پر 5، غیرقانونی پارکنگ پر 5 اور نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5 چالان درج کیے گئے۔
اسی طرح لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 چالان بھی کیے گئے۔
مزید پڑھیں۔















