اہم خبریں

عوام کی فلاح سب سے مقدم ہونی چاہیے، ہمایوں مہمند

اسلا م آ باد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی اور عدالتی ماحول پر اہم نکات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی حقوق کی حفاظت کو اولین ترجیح ملنی چاہیے اور حکومت کی کارکردگی پر شفافیت اور احتساب یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ملاقاتیں اور عوامی رابطے جمہوری عمل کا لازمی حصہ ہیں، جبکہ غیر قانونی اقدامات اور طاقت کے غلط استعمال سے عوام کا اعتماد بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن عوام کی فلاح سب سے مقدم ہونی چاہیے۔

سینیٹر ہمایوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ عوام کے حقوق کی ضامن ہے، اسی لیے ہر عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے کہ اپنے وعدے پورے کرے اور ہر شہری کے ووٹ کی طاقت کا احترام کرے۔ انہوں نے عدالت کے فیصلوں کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، اس عدالتی حکم کو نظرانداز کرنا جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے قوانین کے باعث ججوں کی آزادی محدود کر دی گئی ہے اور ایگزیکٹو کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ کسی بھی وقت جج کو ہٹا یا تعینات کر سکے، جس سے عدلیہ کی ساکھ اور آزادی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’تجزیہ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ قانونی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا نہ صرف عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ جمہوری نظام کو بھی کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عدالت کی عزت اور انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کی مکمل آزادی ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں :9 بی ایس پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں