پشاور ( اے بی این نیوز )جامعہ پشاور نے انتظامی اور داخلہ صورتحال کے باعث کم داخلوں والے 9 بی ایس پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق وہ تمام پروگرامز جہاں 15 سے کم داخلے ہوئے، انہیں جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ جات کے چیئرمینز کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔
جامعہ کو اس وقت اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے، تقریباً 250 فیکلٹی ممبرز کی قلت کے باعث تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ بند کیے گئے پروگرامز میں بی ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، ہسٹری، جیولوجی، جیوگرافی اور سوشل انتھروپولوجی شامل ہیں۔ اسی طرح بی ایس ہوم اکنامکس، ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ فیملی اسٹڈیز اور لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین بھی داخلہ نہ ہونے کے باعث بند کر دیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو فوری طور پر متبادل ڈسپلنز میں ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں :ایوان صدر میں بڑی بیٹھک،حکومت کی تشکیل نو،سر جوڑ لئے















