جدہ ( اے بی این نیوز )پاکستان کے ممتاز ترین مخلوط استعمال پر مبنی رئیل اسٹیٹ منصوبے ایٹین نے، سعودی عرب میں کے شہر جدہ منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش2025 کے دسویں ایڈیشن میں بھرپور شرکت کی۔
پائیپیکس ایک معروف بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو بیرونِ ملک سرمایہ کاروں اور خریداروں سے جوڑتا ہے۔ یہ تقریب ہر سال ہزاروں شرکاء کو متوجہ کرتی ہے، جن میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہیں جو پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ میں قابلِ اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔
ایٹین کی شرکت نے اس کے عزم کو مزید مستحکم کیا کہ وہ جدید ڈیزائن اور پائیداری کے امتزاج سے لگژری طرزِ زندگی کو نئی جہت دے رہا ہے۔ ایٹین کی جانب سے اپنے پریمیئم پورٹ فولیو کی نمائش کی گئی، جس میں اٹھارہ ہول چیمپئن شپ گالف کورس کمیونٹی کے اندر رہائشی پلاٹس، لگژری ولاز، جدید اپارٹمنٹس، کمرشل اور ریٹیل اسپیسز شامل تھیں۔ ایونٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ایٹین نے صرف اس نمائش کے شرکاء کے لیے خصوصی اور محدود دستیاب پراپرٹی انوینٹری متعارف کرائی۔
پائیپیکس ایٹین کے لیے عالمی پاکستانی کمیونٹی سے روابط بڑھانے اور ایسے سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جو لگژری، جدت اور طویل مدتی قدر کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔ اس شرکت سے ایٹین کے اس وژن کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی اعلیٰ رئیل اسٹیٹ منزل کو عالمی سطح کے سرمایہ کاروں سے جوڑے۔ ایٹین، پاکستان کے شہری مستقبل کو جدید اور عالمی معیار کی سہولتوں اور اعلیٰ طرزِ زندگی کے تجربات کے ذریعے تشکیل دینے کے عزم پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں :















