اہم خبریں

سراج الحق نے جماعت اسلامی میں اہم شخصیت کی شمولیت بارے پیشین گوئی کر دی

لوئردیر (اے بی این نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد خان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں واپس آ جائیں گے۔ ان کے اس بیان نے جماعت کے اندرونی معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق نے خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ان کے مطابق صوبہ مالی اور انتظامی بحران کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے، جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے کے پی بغیر کابینہ کے صرف بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دینا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔سراج الحق نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید ردعمل دیا اور کہا کہ روٹی کی قیمت 30 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے،

مگر حکومتیں صرف پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ سیاسی تماشوں کے بجائے عوامی ریلیف پر توجہ دی جائے، کیونکہ عام آدمی کی زندگی پہلے ہی عذاب بن چکی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روکنے کے فیصلے کو بھی انہوں نے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی طرزِ عمل قرار دیا، اور کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود بنیادی جمہوری اقدار کا احترام ضروری ہے۔
مزید پڑھیں : وادی لیپہ ، نوکوٹ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا دندان شکن جواب

متعلقہ خبریں