لاہور (اے بی این نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ، پی آئی اے کی متعدد پروازیں شدید تاخیر کا شکار
وفاقی دارالحکومت کے مسافر ایک بار پھر پریشانی کا شکار رہے کیونکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تین بین الاقوامی پروازیں اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ سے بھی زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ایک فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق:
اسلام آباد سے مدینہ
شیڈول: رات 1:15 بجے
روانگی: صبح 4:30 بجے
اسلام آباد سے شارجہ
شیڈول: صبح 10:35 بجے
روانگی: رات 9:15 بجے ، مسافر تقریباً پورا دن ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے
اسلام آباد سے کوالالمپور
شیڈول: رات 10:45 بجے
روانگی: 12:45 ، دو گھنٹے تاخیر
اسلام آباد سے گلگت جانے والی ایک فلائٹ بھی اچانک منسوخ کر دی گئی، جس پر مسافروں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ بار بار کی تاخیر اور پروازوں کی منسوخی ان کیلئے بڑا ذہنی و مالی بوجھ بن چکی ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں :25 سال بعد قلیوں کیلئے خو شخبری















