مظفر آباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر میں ان ہائوس تبدیلی ۔ سیاسی جوڑ توڑ عروج پر۔ آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت کا امکان۔ پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چودھری گروپ سے رابطہ۔ بیرسٹر سلطان نے حکومت سازی میں تعاون کے بدلے سپیکر کا عہدہ مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی کی تیاری میں ہیں۔
فریال تالپور بیرسٹر سلطان سے ملنے جائیں گی۔ فریال تالپور کی آج مہاجرین نشستوں سے منتخب ارکان اسمبلی سے5بجے ملاقات متوقع۔ صدر زرداری کا وزیر اعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ۔ ذرائع کے مطابق صدر نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کےلئے وزیراعظم سے تعاون مانگ لیا۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔
فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کووزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے 27 ارکان کی حمایت حاصل ۔ پیپلز پارٹی کی 17 نشستیں ہیں ۔ فاروڈ بلاک بیرسٹر گروپ کے 8 ارکان بھی جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔
وزارتوں سے مستعفی چار مہاجرین ممبران اسمبلی کی بھی حمایت پیپلز پارٹی کے ساتھ ۔ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 17۔ ن لیگ کے 9۔ پی ٹی آئی کے 4۔ فاروڈ بلاک کے 9 ارکان موجود ۔ ۔ وزیراعظم انوارالحق کے ساتھ 6 ارکان کی غیر مصدقہ حمایت بتائی جا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کا آج سے ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان















