اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق وہ چادر جس پر گزشتہ ماہ انڈا پھینکا گیا تھا، حیران کن طور پر 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت پیش آیا تھا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں اور دو خواتین نے ان پر انڈا مارا تھا۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس چادر کی خریداری ایک اوورسیز پاکستانی نے کی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور حمایتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس چادر کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پوری کی پوری شوکت خانم اسپتال کے نام کر دی گئی ہے۔ ان کے بقول چادر اب اس خریدار کو بھیج دی جائے گی۔
مزید پڑھیں :موسم سرما کیلئے گیس شیڈول جاری،جا نئے تفصیلات















