اسلام آباد (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس۔
عدالت نے سپلیمنٹری چالان اور وائس میچنگ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سپلیمنٹری چالان کیخلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
اسلام آباد:پراسیکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کیلئے متفرق درخواست مسترد۔
اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کچھ دیر قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر، 29 تاریخ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اسلام آباد:عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔















