اہم خبریں

ایس پی عدیل اکبر کی موت، اہم حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کے بارے میں مبینہ طور پر نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ پمز ہسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد ان کی میت ورثا کے سپرد کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں یہ تصدیق ہوئی ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کو ایک گولی لگی تھی جو سامنے کی جانب سے سر میں داخل ہوئی اور پچھلی جانب سے باہر نکلی۔ گولی لگنے کے نتیجے میں دماغ بری طرح متاثر ہوا اور اسی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس حکام واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس سانحے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔ عوامی حلقوں میں بھی اس واقعے نے بہت سے سوالات جنم دیے ہیں، جبکہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت معطل

متعلقہ خبریں